حیدرآباد دکن کے اسکول کی لفٹ میں5سالہ بچی سر پھنس جانےسے ہلاک ہوگئی،بچوں کے والدین نے اسکول کے باہر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
یہ واقعہ حیدرآباد دکن کے علاقے دل سکھ نگر کے ایک اسکول میں پیش آیا،جب نرسری کلاس کی 5سالہ بچی سیدہ زینب اسکول کی لفٹ کے دروازے میں سر پھنس جانے سے شدید زخمی ہو گئی،اور
اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق حادثے کے وقت بچی کے ساتھ دیگر اسٹاف بھی موجود تھا اور بچی حادثاتی طور پر لفٹ میں پھنسی۔بچوں کے والدین نے اسکول انتظامیہ کے خلا ف مظاہرہ کیا اور اسکول کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔